16

افغانستان سے امریکی فوجی سازو سامان کی واپسی کا عمل شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قطر مذاکرات کی امکانی کامیابی کو ملحوظ رکھتے ہوئے افغانستان میں امریکہ نے اپنا جنگی سازوسامان پیک کرنا شروع کر دیا ہے جن میں ہزاروں جنگی گاڑیاں ٹینک توپخانہ گولہ بارود شامل ہے۔ ساٹھ فیصد جنگی سازوسامان امریکہ بذریعہ شاہراہ ہمسایہ ملک پاکستان کی بندرگاہوں تک پہنچانے کی تیاری کر رہا ہے

جن پورٹ پر امریکی بحری جہازوں نے کم وبیش28 ہزار امریکہ کی جنگی گاڑیاں اتاریں تھیں اور جو بلوچستان کے راسے چمن قندھار کے راستے کابل بڈگام اور دوسرے امریکی فوجی اڈوں پر پہنچائی گئی تھیں اور اب امریکہ قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر کچھ ہفتوں میں یہ جنگی موٹر وہیکلز کراچی سے امریکی چارٹرڈ خصوصی بحری جہازوں کے ذریعے امریکہ واپس لے جائے گا

جبکہ امریکہ افغانستان میں پیک کیا جانے والا 40 فیصد جنگی سازوسامان بڈگام بیس سے ہی ہرکولیس اور دوسرے بڑے بڑے مال بردار طیاروں کے ذریعے اردن قطر اور یو اے ای وغیرہ کے اپنے اڈوں پر لے جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں