تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود مزید فوجی رفح بھیجنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے اعلان کے بعد 10 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ میں بھی نسل کشی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا جس میں فوجی آپریشن سے پہلے فلسطینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور امدادجاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
علاوہ ازیں اسرائیل کو تباہ کن بموں کی برآمد ختم کرنے سے متعلق بائیڈن انتظامیہ کے اقدام کی امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے جبکہ تباہ کن بموں کی اسرائیل کو برآمد جاری رکھنے کا متنازع بل منظور کرلیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کیا ہے۔