اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے۔
زلمے خلیل زاد وزیرخارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے علاوہ دیگر سول و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، افغان مفاہمتی عمل اور خطے کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔