راولپنڈی (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹرپر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن کے 3سپوتوں نے وطن پر جان قربان کردی،شہید ہونیوالے جوانوں میں ضلع جھنگ کے صوبیدار محمد ریاض، نوشہرو فیروز کے لانس حوالدار عزیز اللہ اور ایبٹ آباد کے سپاہی شاہد منصب شامل ہیں بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک زخمی بھی ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری ، راولاکوٹ سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی
Indian troops resorted to unprovoked fire in Rakhchakri, Rawalakot Sector along Line of Control( LOC). Subedar Muhammad Riaz, Lance Havaldar Aziz Ullah and Sepoy Shahid Mansib embraced Shahadat, while one soldier got injured.
Pakistan army responded effectively. #PakistanArmy— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) April 2, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے جواب میں بھارتی چوکیوں پر خاموشی طاری ہوگئی، بھارتی سائیڈ پر جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں