شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مسیحی شخص سمیت 3 افراد ہلاک

میرانشاہ + خار (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے دو قبائلی اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ کے تین مختلف واقعات میں مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے شخص سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی میں دو مختلف واقعات میں مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے اشفاق مسیح اور بنوں سے تعلق رکھنے والے جلیل بنوچی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

بعد ازاں مسیحی برادری نے میرانشاہ پریس کلب کے سامنے لاش سمیت احتجاجی مظاہرہ کیا۔

https://x.com/RasoolDawar/status/1794842268043755974?t=RSPlhrhM8m0fNqQHxmX96A&s=19

مقامی صحافی رسول داوڑ کے مطابق شمالی وزیرستان سے جماعت اسلامی میرانشاہ کےاقلیتی چیئرمین اشفاق مسیح کے بھائی کوبھی 15 ماہ قبل میرعلی میں ٹارگٹ کلرز نےقتل کیاتھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تیسرے واقعے میں قبائلی ضلع باجوڑ کے نواحی گاؤں عنایت کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بشیر خان نامی شخص ہلاک ہو گئے۔ جبکہ واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

https://x.com/BilalYasirBjr/status/1794976678042869855?t=2j9tBQzxnXu7i0IyA9T2Vg&s=19

مقامی صحافی بلال یاسر کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں باجوڑ میں دو ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق ان واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں