لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مدرسے کا مہتمم ہلاک، بھائی زخمی

لوئر دیر (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تحصیل لعل قلعہ میدان پھندارا خوڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مدرسے کا مہتمم قاری انعام اللہ ہلاک جبکہ ان کا بھائی شیخ عبدالعزیز زخمی ہوگیا۔

https://x.com/cozyduke_apt29/status/1796175816734158967?t=eFZNISH9Ym8Y7nXoX0ny-Q&s=19

سرکاری ذرائع کے مطابق قاری انعام اللہ مدرسہ جامعہ ابوبکر السلامیہ کا مہتمم تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں بھائی نماز فجر کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

حملہ آور فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔ دنوں بھائیوں کو لعل قلعہ ہسپتال میدان منتقل کر دیا گیا جہاں پر قاری انعام اللہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ ان کے بھائی شمس الاسلام کے مطابق، ان کی کسی سے کوئی دشمن نہیں ہے۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں