19

سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں اہم کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار، اسلحہ، بارودی مواد برآمد

بہاول پور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے بہاولپور میں کارروائی کی گئی، گرفتار دہشت گردوں میں حکمت شاہ اور احمد شاہ شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔

دونوں دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر بہاولپور کے علاقہ صدر سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، دستی بم اور تنظیم کیلئے اکٹھی کی گئی رقم برآمد کرلی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گرد بہاولپور میں حساس تنصیبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں