شیخوپورہ میں نویں محرم کے جلوس پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں نویں محرم الحرام کے جلوس پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور چار پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے بھکھی کے نواحی گاؤں کرلکے میں اہلِ سنت و الجماعت کے دہشت گردوں نے امام بارگاہ آل یسین سے برآمد ہونے والے نویں محرم الحرام کے جلوس پر فائرنگ کر دی۔ جس سے تین شیعہ افراد ہلاک اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان شیخوپورہ پولیس کے ‏‎‎مطابق تھانہ بھکھی میں کیٹیگری بی کے ماتمی جلوس کا پروگرام تھا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ سے پولیس کے 3 افسران بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شیخوپورہ پولیس نے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔حالات پر امن ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں