ننگرہار میں امریکی ڈرون حملہ، داعش کا رہنما مولوی سلیمان 4 جنگجو سمیت مارا گیا

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش خراسان کا اہم رہنما مولوی سلیمان چار ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔

افغان حکام کے مطابق ڈرون حملہ منگل کی شب ننگرہار کے ضلع آچن میں کیا گیا، جس میں داعش خراسان کے 5 جنگجو مارے گئے۔

مارے جانے والوں میں داعش خراسان کا اہم رہنما مولوی سلیمان اور اس کے 4 ساتھی شامل ہیں۔

حملے میں داعش کا اسلحہ و بارود بھی تباہ کیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں