لاہور (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی۔
انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے23 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جاری ہونے والی فہرست میں عمر اکمل سلیکٹرز کا اعتماد برقرار نہیں رکھ سکے، وہاب ریاض کو بھی زیر غور نہیں لایا گیا، انجری سے نجات کے لیے کوشاں محمد حفیظ شامل ہیں جب کہ ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا۔
سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے فٹنس ٹیسٹ کے لیے مدعو کیے جانے والے ممکنہ 23 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد( کپتان) عابد علی، آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخرزمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں