لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے کاہنہ میں جائیداد کی ہوس نے اولاد کا خون سفید کر دیا۔ بیٹی نے مکان ہتھیانے کیلئے خاوند اور قبضہ مافیا سے مل کر بیوہ ماں پر تشدد کر کے بازو توڑ ڈالا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔
تفصیلات کے مطابق جائیداد کے لالچ نے رشتوں کا تقدس پامال کر دیا۔ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں مکان ہتھیانے کیلئے بیٹی ہی ماں کی دشمن بن گئی۔ قبضہ مافیا کے ساتھ بیوہ والدہ کے گھر گھس گئی۔ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے خاتون کا بازو ٹوٹ گیا۔
متاثرہ خاتون فوزیہ کا کہنا ہے کہ مرحوم خاوند کے پانچ کنال، بارہ مرلے پر مشتمل گھر کی ملکیت کے حوالے سے کیس زیر التوا ہے۔ بیٹی حنا اور داماد عامر گجر نے قبضہ مافیا سے مل کر زبردستی گھر ہتھیانے کیلئے بدتمیزی اور تشدد کیا۔