روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملوں میں چار افراد ہلاک

ماسکو + کییف (ڈیلی اردو/بی بی سی) روس کی جانب سے یوکرین پر رات گئے کیے جانے والے حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ روس کی جانب سے یہ حملے جنگ کے دوران اب تک کے سب سے بڑے فضائی حملے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں۔

منگل کی صبح یوکرین کے مختلف شہروں میں سائرن کے ساتھ ساتھ زور دار دھماکے بھی سنائی دیے ہیں۔

روس کا کہنا ہے کہ یوکرینی شہروں کیئو، لیویو، خارخیو اور اوڈیسا سمیت ملک بھر میں حملوں کے لیے طویل فاصلے سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ ملک کے بجلی گھر اور اس سے منسلک ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکے۔

یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت پورا ملک بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے خطرے میں ہے۔

ادھر کیئو کی فوجی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی فضائیہ نے کیئو کے قریب 15 ڈرونز اور متعدد میزائل مار گرائے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں