کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خودکش دھماکہ مرکزی شاہراہ پر اٹارنی جنرل کے دفتر کے نزیک ہوا، دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 15 منٹ پر ہوا۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے کابل میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔