بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں راحیل رشید شیخ اور بلال احمدکو ضلع کے علاقے امام صاحب میں پڈگچی کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ادھر تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی ، میرواعظ عمرفاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم’ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اورجموں وکشمیر اسلامی تنظیم آزادی نے اپنے بیانات میں سینٹرل جیل سرینگر میں نظربندوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کی شام جیل میں نظربند قیدیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کئی قیدی زخمی ہوگئے تھے۔

دریں اثناء شہنشاہ شاہجہاں کے سالانہ عرس کے موقع پر تاج محل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے کل جماعتی پارلیمانی گروپ برائے کشمیرکی صدر جولی وارڈ اور نائب صدر Klaus Buchner نے آج ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ وہ اس بات پر قائل ہیں کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کا بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارہ این آئی اے حریت رہنمائوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کررہا ہے کیونکہ وہ کشمیری عوام کے لیے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں