287

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں شعبہ صحت کے 115 کارکنان ہلاک

بیروت (ڈیلی اردو/بی بی سی) لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو ملک کے جنوبی حصے میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شعبہ صحت کے پانچ کارکنان ہلاک ہوئے ہیں۔

گذشتہ مہینے لبنان میں شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک ہلاک ہونے والے شعبہ صحت کے کارکنان کی تعداد 115 تک پہنچ گئی ہے۔

لبنان کے محکمہ برائے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ بدھ کو شعبہ صحت کے کارکنان ملک کے جنوبی قصبے دردغیا میں واقع ایک ایمرجنسی سینٹر میں موجود تھے جب اسرائیلی فضائی حملہ ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اسرائیلی حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے اور وہ باقی متاثرین کو ڈھونڈنے کے لیے عمارتوں کے ملبے کو دیکھ رہے ہیں۔

لبنانی حکومت نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قسم کے حملوں کو روکنے کے لیے مزید کوششیں کریں، کیونکہ ایسے حملے بین الاقوامی جنگی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کی فوج کی جانب سے پہلے ہی لوگوں کو دردغیا کا علاقہ چھوڑنے کا کہہ دیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں