پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ، ایدھی فانڈیشن کی جانب سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو تحائف دیے گئے ہیں۔

اتوار کو پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے جب کہ 260 مزید بھارتی ماہی گیروں کو مرحلہ وار رہا کیا جائے گا، رہا ہونے والے ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔

بھارتی ماہی گیروں کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا جہاں سے انہیں براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

رہا ہونے والے 100بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور تک کے سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے دیے گئے جب کہ ایدھی فانڈیشن کی جانب سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دیے گئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں