45

بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، گاڑی سے 150 کلو بارود برآمد

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔

بنوں کے تھانہ بکاخیل پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑلی۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے بارود سے بھرے چھ ڈرم برآمد، جن میں 150 کلو گرام بارود موجود تھا، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد کو دہشتگردی میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں