45

سندھ: جامشورو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

حیدر آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں سی ٹی ڈی حیدر آباد اور جامشورو پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم علیٰحدگی پسند تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے والے آلات برآمد کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی حیدرآباد اور جامشورو پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سائٹ اسکندر آباد لنک روڈ سے دہشت گرد ایاز علی جنجھ کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشت گرد ایاز علی جنجھ کا تعلق کالعدم علحیدگی پسند تنظیم سے ہے جس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی بنانے کے الات، بال بیئرنگ، نٹ بولٹ، بلیک ریڈ وائرز، بیٹری، ریموٹ کنٹرول، سیل، ٹیپ و دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں