34

ہنگو میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹل کے علاقے شواہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر عصام الدین مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عصام الدین دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں