32

مردان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک

مردان (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک ہوگیا ہے

پولیس کے مطابق واقعہ تخت بھائی کے علاقہ جانوں کلے کھنڈوں میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ کی چوکی گاروشاہ کے انچارج اے ایس آئی ولی محمد خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس مطابق اے ایس آئی ولی محمد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مہتر روڈ غنڈی میں ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اے ایس آئی ولی محمد خان فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کیا گیا جہاں زندگی کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ادھر قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں