اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت منگل کو ہونے والے نیشنل ایکشن پلان اپیکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں بلوچستان میں متحرک دہشت گرد تنظیموں کے سدِباب کے لیے جامع فوجی آپریشن شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اجلاس میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کو دوبارہ فعال کرنے اور قومی اور صوبائی انٹیلی جینس تعاون اور خطرات کی تشخیص کے مراکز قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی مہم سے متعلق وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے صوبائی اپیکس کمیٹیوں کی زیرِ نگرانی ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔