48

شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے شدت پسندوں کے ایک گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ خوارج کا ایک گروہ پاک افغان سرحد پر خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان بار بار موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہہ چکا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین خوارج کو استعمال نہیں کرنے دے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں