44

سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور قبائلی جنوبی وزیرستان میں مختلف کامیاب آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ جبکہ دو کو گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلی کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ خان محمد سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

گزشتہ روز ضلع لکی مرورت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں