72

شمالی وزیرستان سے اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

میرانشاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں شر پسندوں نے نوجوان کو اغواء کرنے کے بعد اسکی لاش کو بازار میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے شہریار نامی نوجوان کو ہرمز اڈہ سے اغواء کیا۔

اغواء کاروں نے شہری کو اغواء کرنے کے بعد رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی جان چلی گئی۔

پولیس کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے مقتول کی لاش کو میر علی بازار میں پھینک دیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں