154

بلوچستان: دُکی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع دُکی میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

دُکی میں پولیس اور لیویز فورس سے تعلق رکھنے والے حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے یہ حملہ جمعہ کی شب سردار عثمان ترین کول مائنز ایریا میں کیا گیا۔

دُکی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس علاقے میں حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

اہلکار کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ دُکی میں بڑے پیمانے پر کوئلے کی کانیں ہیں۔ اس علاقے میں پہلے بھی کوئلہ کانوں، سکیورٹی فورسز اور کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

رواں سال اکتوبر کے مہینے میں کوئلے کی کانوں پر ہونے والے ایک بڑے حملے میں 20 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں