70

اسرائیل کے دمشق میں سکیورٹی کمپلیکس اور ایرانی تحقیقاتی مرکز پر فضائی حملے

دمشق (ڈیلی اردو/بی بی سی) شام کے دارالحکومت دمشق میں دوسرے بڑے دھماکے کی گونج سنائی دی ہے۔

اس سے قبل ہونے والے دھماکے کے بارے میں ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ اسرائیل نے دمشق کے ضلع کفر سوسہ میں ایک بڑے سکیورٹی کملیکس پر حملہ کیا ہے جس کے ساتھ ایک تحقیقاتی مرکز بھی ہے جہاں اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ایرانی سائنسدان میزائل بناتے تھے۔ تاہم ہم ان دعوؤں اور اطلاعات کی تصدیق نہیں کر سکے۔

تاہم ہمیں ایک جگہ آگ ضرور نظر آئی جس کے باعث مزید چھوٹے دھماکے بھی ہوئے۔

روئٹرز کی جانب سے خطے میں دو سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے دمشق میں ایک بڑے سکیورٹی کمپلیکس اور ایک تحقیقاتی مرکز پر تین فضائی حملے کیے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں