112

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں کارروائی کی، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 خوارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 3 کارروائیاں کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوان بھی ہلاک ہوئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں