113

بلوچستان: قلعہ سیف اللہ میں دھماکے سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دستی بم پھٹنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز فورس کے مطابق دستی بم دھماکا قلعہ سیف اللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں ہوا۔

لیویز حکام کا کہنا تھا کہ میزئی اڈہ میں موٹر سائیکل پر 2 افراد جارہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل کا عملہ اس وقت شواہد حاصل کر رہا ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس طرح ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ بظاہر ہلاک ہونے والے افراد کسی واردات پر جا رہے تھے تاہم اس ضمن میں ابھی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دستی بم مبینہ طور پر موٹرسائیکل سواروں کے ہی پاس تھا جس کے پھٹنے سے موقع پر ہی دونوں افراد کی ہلاکت ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے بعد فوری سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ مرنے والے افراد کی شناخت کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں