90

مردان میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، بنوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

پشاور (ڈیلی اردو مانیٹرنگ سیل) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے 3 افراد کی لاش ملی ہیں جبکہ جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مزدا گاڑی میں سوار 3 افراد کو قتل کردیا۔

بنوں

ضلع بنوں میں تھانہ وزیر کی حدود سے 3 لاش برآمد ہوئی ہیں، جسے شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لاشوں کی شناخت نہیں سکی۔

پولیس کے مطابق لاشیں ممند خیل کے علاقے کندے چیک پوسٹ کے ساتھ پڑی تھیں، نامعلوم ملزمان نے تینوں لاشیں رات کے وقت پھینکی ہیں۔

جنوبی وزیرستان

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او آصف بہادر کے مطابق وانا میں راغزائی کے علاقے میں کالے شیشیوں والی گاڑی میں موجود نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار 3 افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔

تینوں افراد کا تعلق گنگی خیل قبیلے سے بتایا جاتا ہے تاہم وجہ قتل تاحال معلوم نہ ہوسکی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

باجوڑ فائرنگ

قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے جار ملا کلی میں فائرنگ سے 42 سالہ یعقوب اور 20 سالہ فہیم سکنہ قذافی زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔

مردان میں پولیس گاڑی پر فائرنگ

مردان کے علاقے کاٹلنگ میں خرکی پولیس اسٹیشن کے موبائل پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں