89

معزول صدر بشار الاسد کا احتساب ہونا چاہئے،جوبائیڈن

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے شام میں برپا ہونے والے انقلاب کو شامی عوام کیلئے اپنے ملک کی تعمیر نو تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد حکومت کا خاتمہ انصاف کا ایک بنیادی عمل ہے اور یہ شام کے عوام کیلئےاپنے ملک کی تعمیر نو کا ایک تاریخی موقع ہے، واشنگٹن شامیوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی زیر قیادت عمل کے تحت تمام شامی گروپوں کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ اسد حکومت کے بعد ایک نئے آئین کے ساتھ آزاد، خودمختار شام کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں