یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت اللحم میں یہودی آباد کاروں کے لیے 800 گھروں کی تعمیر کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی سپریم آباد کاری کونسل اور بیتار عیلیت بلدیہ نے ’’بیتار عیلیت سی‘‘میں فلسطینی قصبوں حوسان، نحالین اور وادی فوکین میں فلسطینیوں کی اراضی پر 800 گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی کمیٹی برائے یہودی آباد کاری کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ حکومت نے ایک منصوبے میں 800 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین میں یہودی آباد کاری اور نئے تعمیراتی منصوبوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔