233

فرانس میں فائرنگ، 2 تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک

پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی) فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب 22 سالہ شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق شمالی فرانس کی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈنکرک کے علاقے میں ہفتے کے روز ایک شخص نے 5 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی گارڈز اور 2 تارکین وطن ہلاک ہوئے جب کہ پانچواں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے مزید تین ہتھیار برآمد کرلیے ہیں، 22 سالہ ملزم نے تارکین وطن کے کیمپ کے قریب شہریوں پر فائرنگ کی۔

تفتیش سے واقف ایک ذرائع نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ مشتبہ شخص نے ڈنکرک کے مشرقی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کا رخ کیا اور دعویٰ کیا کہ اس نے تمام ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کی جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں