17

امریکہ کا ایران کیخلاف نیا جنگی اتحاد سامنے آگیا

ڈیوس (ڈیلی اردو ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایرانی رجیم کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور داعش کی سرکوبی کے لیے نیا اتحاد تشکیل دینے کے لیے کام کررہی ہے۔

ڈاووس میں عالمی اقتصادی فورم سے سیٹلائیٹ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ہمیں ایک نئے اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں‌نے مزید کہا کہ یمن کی جنگ کے خاتمے کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ شام کے ایک سوال کے جواب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کے لیے مختلف راستے موجود ہیں اور ہم برابری کی بنیاد پر دونوں‌فریقین کو مذاکرات کی میز پرلانے کی کوشش کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی تلفی اہم معاملہ ہے اور اس حوالے سےآئندہ ماہ کے آخر تک پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں