بھارتی فوج کی ایل او سی جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 شہری زخمی

راولپنڈی (ڈیلی اردو ) بھارتی فوج کی ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی اور جندروٹ سیکٹر پر شہری آؓبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 18 جنوری کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کںٹرول پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا تھا، پاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ اقدام کے جواب میں بھرپور کارروائی کی تھی۔

بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ، کوٹ قدیر اسیکٹرز میں شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوج مارے گئے تھے جبکہ دو بھارتی فوجی زخمی اور چوکی تباہ ہوگئی تھی۔

اس سے قبل بھی بھارت نے ورکنگ باؤنڈری لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں‌ایک شہری شدید زخمی ہوگیا.

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں