بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں چیئرمین تحصیل سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان کو مڈی درابن میں دو ساتھیوں سمیت اغوا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مستو خان، اسد اللہ اور مصباح الدین کو مڈی درابن کے مقام پر گاڑی سے اتارا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں کے موبائل فونز بند آرہے ہیں اور گاڑی کھڑی پائی گئی ہے۔
تینوں مغوی چیرمین ڈائریکٹر ہاؤسنگ اتھارٹی خیبرپختونخوا غازی نواز کے جنازے سے واپس آرہے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل، 9 جنوری کو، لکی مروت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں نے اٹامک انرجی مائن پراجیکٹ قبول خیل کے 16 ملازمین کو اغواء کر لیا تھا۔
گزشتہ برس، 19 نومبر کو، بنوں جانی خیل میں قبائلی ملک خودی خیل کو نامعلوم افراد نے اہلخانہ سمیت قتل کر دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ سین تنگہ ویکی نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ملک خودی خیل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔