پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 10 شدت پسند گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان کے صوبے پنجاب میں ‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 163 کارروائیاں کی ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل اباد میں کی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی سے تین جبکہ لاہور سے ایک خطرناک شدت پسند کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے میں 2893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔

علاوہ ازیں دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم ڈیٹونیٹر، پمفلیٹ، نقدی بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس احمد، احسان، سجاد، لقمان اور ندیم وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے 2 ہزار 893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار 849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں