اذان پر تکرار: لکی مروت میں مؤذن نے پیش امام کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

لکی مروت (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں مؤذن نے پیش امام کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مؤذن نے اذان کے الفاظ درست ادائیگی کی ہدایت پر پیش امام کو مسجد کے حجرے میں گولیاں مار کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود محلہ خوائیداد خیل میں فائرنگ سے پیش امام مولانا ممتاز خان ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے پیش امام کے بھائی مولانا میرزعلی خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم مشکواۃ اللہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق امام اور ملزم موذن کے درمیان آذان کے صحیح الفاظ کی ادائیگی پر تکرار ہوا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں