لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ادریس خان ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا، جبکہ حملہ آور سرکاری اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔