16

یا اللہ خیر، پاکستان میں صبح صبح دہشتگردی کی خوفناک واردات ، بم دھماکہ میں متعدد افراد شہید ، درجنوں زخمی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 8 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی میں واقع فروٹ مارکیٹ میں بم دھماکا ہوا جس میں 8 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ یاد رہے کہ صبح کا وقت ہونے کے باعث فروٹ مارکیٹ میں عوام کی بڑی تعداد پھلوں اور سبزیوں کی خرید و فروخت کیلئے موجود تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں