20

لکی مروت: پولیس نےدہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،خودکش جیکٹ، بارودی مواد برآمد

لکی مروت (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔سرچ آپریشن کے دوران تھانہ غزنی خیل کے علاقہ پہاڑ خیل پکہ میں کھیتوں میں زیر زمین خودکش جیکٹ، اسلحہ و بارودی مواد برآمدکرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاعات پر غزنی خیل میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ میں ایک عدد خودکش جیکٹ، 2 عدد پلیٹ وزن چار کلو گرام، پریما کارڈ، 3 عدد بیٹری، 15عدد بیٹری سیل، 3 عدد لیٹ پیس، 03 تین عدد ایس ایم جی میگزین، ایک عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک عدد مارٹر گولہ، 2 عدد بنڈولیر، ایک عدد چیک اپ کرنٹ میٹر، تین عدد بتیاں برآمد کر لئے گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس سربراہ عبدالحئی خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ غزنی خیل کے حدود میں گاوں پہاڑ خیل پکہ کے کھیتوں میں دہشت گردی کی غرض سے بارودی مواد چھپایا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس سربراہ نے ایس ڈی پی او لکی انعام اللہ خان گنڈاپور کے زیر نگرانی ایس ایچ او غزنی خیل پولیس پارٹی، بم ڈسپوزل اسکواڈ، سنیپ چیکنگ سکواڈ اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر وہاں پر کھیتوں میں چھپائے گئے بارودی مواد جس میں ایک عدد خودکش جیکٹ، 2 عدد پلیٹ وزن چار کلو گرام، پریما کارڈ، 3 عدد بیٹری، 15عدد بیٹری سیل، 3 عدد لیٹ پیس، 03 تین عدد ایس ایم جی میگزین، ایک عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک عدد مارٹر گولہ، 2 عدد بنڈولیر، ایک عدد چیک اپ کرنٹ میٹر اور تین عدد بتیاں برآمد کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں