دوران پرواز نوجوان لڑکی کے بوائے فرینڈ نے اس سے تعلق توڑ دیا، ایسی خبر آگئی کہ آپکا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وہ شخص بھی کیسا کم حوصلہ ہو گا جو کسی معمولی بات پر راہ چلتے ہی شریک حیات کا ساتھ چھوڑ جائے۔ ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں امریکہ میں دیکھنے کو ملا ہے جہاں چھٹیاں منانے جاتے ایک نوجوان نے دوران پرواز اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلق ختم کر لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق پرواز میں موجود ایک اور مسافر نے اس جوڑے کی ایک تصویر لے کر پوسٹ کی اور واقعے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا انتہائی غصے کی حالت میں ہوتا ہے جبکہ بیچاری لڑکی سیٹ پر بیٹھی رو رہی ہوتی ہے۔

کیوین نامی اس مسافر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں بتایا کہ ”ہم چھٹیاں منانے مونٹانا جا رہے تھے کہ راستے میں اس لڑکے نے معمولی جھگڑے پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رشتہ ختم کر دیا۔ یہ لڑکا لڑکی بھی چھٹیاں منانے جا رہے تھے لیکن راستے میں ہی ان کا جھگڑا ہو گیا۔“ اس تصویر پر کمنٹس میں ایک لڑکے نے لکھا کہ ”کوئی شخص ایسے وقت میں کسی سے تعلق کیسے ختم کر سکتا ہے جب کئی گھنٹے تک اسے اس کے ساتھ چمٹ کر بیٹھے رہنا ہے۔“ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”یہ لڑکا پاگل لگتا ہے۔ لڑکی کو اس کے ساتھ تعلق ختم ہونے پر رنجیدہ ہونے کی بجائے خوش ہونا چاہیے۔“

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں