پشاور:پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سرجری کیلئے آلات نہ ہونے پر دل کے آپریشن روک دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے ہسپتال کی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیاہے کہ امراض قلب کے شعبے کی مشینری خراب ہو چکی ہے اور آلات بھی میسر نہیں ہیں اس لیے انہیں نئے آلات فراہم کیے جائیں جس کے بعد سرجریز ممکن ہوسکیں گی ۔تاہم اب ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی جوابی خط لکھ دیاہے جس میں تمام آپریشن روکنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ مریضوں کی حفاظت کیلئے آپریشنز نہ کیے جائیں ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کا کہناہے کہ جلد ہی آلات فراہم کردیئے جائیں گے ۔