ہزارگنجی دھماکا: خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی میں دھماکا کرنیوالے خود کش حملہ آور کے جسم کے اعضاء کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوا دیئے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور کے ہاتھ کے فنگر پرنٹس کی شناخت کے لئے نادرا سے بھی مدد طلب کر لی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق علاقہ کی جیو فینسنگ بھی کی جائے گی اور جو بھی دیگر شواہد ملے ہیں ان کا بھی تحقیقاتی ادارے مشترکہ طور پر جائزہ لیں گے تا کہ جلد از جلد واقعہ میں ملوث عناصر تک پہنچا جا سکے۔

خود کش حملہ اوار کے ڈی این اے کی رپورٹ اور نادرا سے فنگر پرنٹس کی شناخت کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد واقعہ کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں