خوشخبری: خیبرپختونخوا کے مختلف ایئرپروٹس کھولنے کا فیصلہ، کس کس شہر کے ایئرپورٹ کھولے جارہے ہیں‌؟ جانئے

پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پارا چنار ائیر پورٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ، سیدو شریف ائیر پورٹ اور چترال ائیرپورٹ کا ابتدائی سروے مکمل ہو گیا ہے جبکہ پارا چنار ائیر پورٹ پر سروے آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا۔

سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی نے چترال اور سیدو شریف ائیر پورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور پارا چنار ائیر پورٹ کو مرحلہ وار طور پر کھول دیاجائے گا۔

نان فنکشل ائیر پورٹ پر آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے سیدو شریف، چترال، پاراچنار، ڈیرہ اسماعیل خان کے ائیر پورٹس پر سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے حکام اپنی رپورٹس مرتب کر رہی ہے ۔ ان ائیر پورٹس پر وزیر اعظم کی احکامات کی روشنی میں سر سبز و صاف پاکستان مہم کے تحت پودے بھی لگائیں جائینگے وفاقی حکومت کی جانب سے پاراچنار اور ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ کو دوسرے مرحلے میں جبکہ سیدو شریف اور چترال ائیر پورٹ کو پہلے مرحلے میں کھول دیا جائے گا۔

ان ائیر پورٹس کوکھولنے سے ملاکنڈ ڈویژن ، جنوبی اضلاع کے مسافروں کو سہو لتوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی تعدا د میں بھی اضافہ ہو گا۔ ان ائیر پورٹس کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹس سے آمدو رفت، عملے کی تعیناتی کے لئے شیڈول تیارکیا جارہا ہے ان ائیر پورٹس پر دن کے اوقات کار میں آپریشن پہلے مرحلے میں جاری رہے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں