اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ بوزی ٹاپ کے قریب دہشتگردوں نے بسوں میں سوار 14 افراد کو شہید کردیا، شہید ہونے والوں میں پاک بحریہ کے جوان بھی شامل ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بوزی ٹاپ کے قریب دہشتگردوں نے بسوں میں سوار 14 افراد کو شہید کردیا، شہید ہونے والوں میں پاک بحریہ کے جوان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آج اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں نے بس کے مسافروں کو شناخت کرنے کے بعد اتار کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق سکیورٹی اداروں سے ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے