ہندوستانی شمشان گھاٹ کی صفائیاں شروع کردیں ، 13 مئی کو دہلی بم دھماکوں‌سے لرز اٹھے گا، بھارتیوں کی نیندیں‌ حرام کرنے والی خبر آگئی ، کس کس جگہ پر دھماکے ہونگے؟

نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ریلوے اسٹیشن سمسیت دیگر ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملنے والی دھمکی میں گیا ہے کہ 13 مئی کو دھماکے کیے جائیں گے اور ایسا نہ ہو سکنے پر 16 مئی کو کاچی مندر اور دہلی میں موجود اہم مندورں کو اڑایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی ایک خط کے ذریعے سے دی گئی ہے جو محکمہ ڈاک کے ذریعے سے شاملی ریلوے اسٹیشبش ماسٹر کو بھیجا گیا۔میڈیا کے مطابق خط ہندی میں ہاتھ سے تحریر کیا گیا ہے،ڈائیریکٹر جنرل پولیس او پی سنگھ کے حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملنے والے خط کی تحقیقات اے ٹی ایس کے حوالے کر دی گئی ہے جب کی محکمہ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
بھارتی ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ایسے وقت میں دی گئی ہے جب پورے ملک میں لوک سبھا کے انتخابات ہو رہے ہیں۔اس وقت بھارت میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔خیال رہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لوک سبھاالیکشن کے تیسرے مرحلے میں 14ریاستوں میں رائے دہندگان اپنے نمائندوں کا چنائو کریں گے۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے کیلئے 7 مئی کو ملک کی 19 ریاستوں کی 59 نششتوں پر ووٹ ڈالیں جائیںگے۔
اس سے قبل لوک سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک ریاست میں 95 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔بھارت کے ڈپٹی الیکشن کمشنر امیش سنہا نے صحافیوں کو بتایا کہ تشدد کے بعض چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑکر دوسرے مرحلے کی پولنگ پرامن رہی۔ ریاست مغربی بنگال میں 76.43 فیصد پولنگ ہوئی۔ ریاست منی پور میں 76.15 فیصد اور آسام میں 76.22 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔
پانڈی چیر ی میں 76.19 فیصد، چھتیس گڑھ میں 71.40 فیصد، کرناٹک میں 67.76 فیصد، تامل ناڈومیں 72فیصد، اڑیسہ میں 57.97 فیصد، بہار میں 62.38 فیصد، اترپردیش میں 62.06 فیصد اور مہاراشٹر میں 61.22 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اڑیسہ میں میں لوک سبھا کی پانچ سیٹوں کے ساتھ ہی اسمبلی کی 35 فیصد سیٹوں پربھی ووٹ ڈالے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں