ترک فضائیہ کی شمالی عراق پر بمباری، کرد جنگجوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ

استنبول (ڈیلی اردو) ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کاروائی کے دوران کرد علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے (PKK) کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ترک محکمہ دفاع نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ یہ کاروائی شمالی عراق کے علاقوں زاپ، قندیل اور آواشین باسیان میں کی۔

ان کاروائیوں میں کرد جنگجوؤں کے اسلحے کے گوداموں، پناہ گاہوں اور دیگر ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے بعد ترک طیارے بحفاظت اپنے اڈے پر واپس آ گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں