مقبوضہ کشمیر: شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 کشمیری شہید، 17 زخمی

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسزکی جارحیت سے مزید 3 کشمیری شہید جبکہ 17 سے زائد افراد ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

قابض بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 17 کشمیری زخمی ہو گئے۔

ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے جب کہ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی تاحال جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں