سعودی عرب اور آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اب مملکت میں پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس کے بعد عرب ممالک میں پہلا روزہ بروز پیر 6 مئی کو ہوگا۔

عرب ماہرین کے مطابق جمعرات کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے اور اسی بنا پر متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اردن، فلسطین، مسقط اور دیگر ممالک میں بھی رویت ہلال کی ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں ۔ جنہوں نے ہلالِ رمضان کی کوئی شہادت بیان نہیں کی۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں