شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملٹیپل راکٹ کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملٹیپل ( multiple) راکٹ کا تجربہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے تجربے کا مشاہدہ کیا، اس مشق کا مقصد طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔

مشق بحیرہ جاپان میں کی گئی جہاں گزشتہ روز شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل داغا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تقریباً ایک سال بعد تجربے کا مقصد امریکا کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر بات چیت میں ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے دبائو ڈالنا ہوسکتا ہے ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں